ایندھن کے دام‘ تیل کمپنیاں  طئے کریں گی: وزیر پٹرولیم

وزیر پٹرولیم نے دہلی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خام تیل کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔ خام تیل کی 85 فیصد ضروریات اور گیس کی 50 تا 55 فیصد ضروریات کے لئے ہم درآمدات پر منحصر ہیں۔

نئی دہلی: روس۔ یوکرین جنگ کے بیچ مرکزی وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کے دن کہا کہ ایندھن کے دام‘ تیل کمپنیاں طئے کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خام تیل کی کوئی قلت نہیں ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ حکومت شہریوں کے بہتر مفاد میں فیصلے کرے گی۔

انہوں نے دہلی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خام تیل کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔ خام تیل کی 85 فیصد ضروریات اور گیس کی 50 تا 55 فیصد ضروریات کے لئے ہم درآمدات پر منحصر ہیں۔ اس کے باوجود ہم یقینی بنائیں گے کہ اندرونِ ملک ضروریات کی تکمیل ہوتی رہے۔

انہوں نے اس الزام کی تردید کی کہ الیکشن کی وجہ سے مرکز نے ایندھن کے دام گھٹائے تھے اور الیکشن کے بعد دام پھر بڑھادیئے جائیں گے۔ منگل کے دن خام تیل کی قیمت 37 روپے اضافہ کے ساتھ 9321 روپے فی بیارل ہوگئی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button