این سی پی لیڈر نواب ملک جے جے اسپتال میں داخل، میڈیکل رپورٹوں کا انتظار

ایک عہدیدار نے کہاکہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست کے دوران ملک نے اپنی صحت سے متعلق پریشانیوں کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک ممبئی کے سر جے جے اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کے نظام ہاضمہ اور پیٹ درد سے متعلق کئی میڈیکل ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق ملک کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹوں کا انتظار کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اسپتال کے حکام حتمی رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں جس کی بنیاد پر ان کا علاج شروع کیا جائے گا۔

ایک عہدیدار نے کہاکہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست کے دوران ملک نے اپنی صحت سے متعلق پریشانیوں کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس درمیان این سی پی کی رکن پارلیمان سپریہ سولے نے کہاکہ وہ ملک کی بیٹیوں سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور ان کی صحت سے متعلق معلومات لے رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ان کے وکیل سے یہ معلومات دینے کی درخواست کی ہے کہ کون سے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اور ان کا کیا علاج کیا جارہا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button