ایک ہی نشست میں تکمیل قرآنِ مجید کا اعزاز

حیدرآباد: مولانا محمد مجیب الرحمان قاسمی کی اطلاع کے بموجب شہر محبوب نگر کے ایک کمسن حافظ قران محمد بلال نے ایک ہی نشست میں مکمل قرآن مجید سنایا۔مکتب اسماعیل، مومن نگر، محبوب نگر کے اس طالب علم نے صرف 16 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے 6مارچ کوبوقتِ تہجد 4 بجے قرآن پاک شروع کیا اور تقریباً رات 8 بجے مکمل کیا۔ شہر کے مختلف علماء اور حفاظ نے اس نشست میں شرکت فرماکر موصوف کی حوصلہ افزائی کی۔

مولانا محبوب الرحمان مشہود قاسمی نے اجتماعی دعا کے ذریعے مجلس کا اختتام کیا۔اس موقع پر حافظ سید مظہر،مفتی سیدفہیم ندوی حافظ ڈاکٹر شفیق، حافظ محمد یوسف سلمان، صوفی عبد الرحمن کے علاوہ دیگر حضرات اور خواتین موجود تھے۔ذمہ دارانِ مکتب نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

Back to top button