اے آررحمن کی درگاہ حضرت امین پیرؒ پر حاضری

کورونا کی صورتحال کے سبب محدود پیمانہ پر زائرین کو صندل کی تقریب میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

حیدرآباد: بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائرکٹر اے آررحمن نے عرس حضرت امین پیرؒ کے سلسلہ میں درگاہ شریف پر حاضری دی۔

اے پی کے ضلع کڑپہ کی اس مشہور درگاہ شریف میں ہر سال ہونے والی عرس تقاریب میں آسکرایوارڈ یافتہ میوزک ڈائرکٹر حصہ لیتے ہیں۔اس سال بھی انہوں نے عرس کے ضمن میں نکالے گئے جلوس صندل میں حصہ لیا۔

اس موقع پر خصوصی دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیاگیا۔ اے آررحمن نے درگاہ شریف پر ایک عام زائر کے طورپر حاضری دی۔ کورونا کی صورتحال کے سبب محدود پیمانہ پر زائرین کو صندل کی تقریب میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ہرسال اس درگاہ شریف کی عرس تقاریب میں حصہ لیتے ہیں۔اس مرتبہ انہوں نے کوویڈ پروٹوکول کے مطابق چہرہ پر ماسک لگا کر صندل کی تقریب میں حصہ لیااورچادرگل کی پیشکشی کے موقع پر منعقدہ خصوصی دعائیہ اجتماع میں بھی شرکت کی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button