بابری مسجدکی شہادت ہمیشہ یادرہے گی:اسد اویسی

یوپی کے ٹاؤن ایودھیا میں شہیدکردہ بابری مسجد کی 29 ویں برسی کے موقع پرحیدرآبادکے رکن پارلیمنٹ نے ٹوئٹر پر نیورفارگیٹ بابری مسجد کے ہیش ٹیاگ کے ساتھ اپنی ایک پرانی تقریر کاایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں اسد الدین اویسی نے یہ کہاتھا کہ ہم آخری دم تک اپنے بچوں کوشہادت بابری مسجد کو نہ بھولنے کادرس دیتے رہیں گے۔

حیدرآباد: آل انڈیامجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے پیر کے روزکہاکہ شہادت بابری مسجد کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔

یوپی کے ٹاؤن ایودھیا میں شہیدکردہ بابری مسجد کی 29 ویں برسی کے موقع پرحیدرآبادکے رکن پارلیمنٹ نے ٹوئٹر پر نیورفارگیٹ بابری مسجد کے ہیش ٹیاگ کے ساتھ اپنی ایک پرانی تقریر کاایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں اسد الدین اویسی نے یہ کہاتھا کہ ہم آخری دم تک اپنے بچوں کوشہادت بابری مسجد کو نہ بھولنے کادرس دیتے رہیں گے۔

دریں اثناء حیدرآبادشہر میں سخت سیکوریٹی کے درمیان آج بابری مسجدکی شہادت کی 29ویں برسی منائی گئی جو پرامن طورپرگذرگئی۔ ماضی کی طرح مجلس اور نہ ہی کسی بڑی مسلم تنظیم نے یوم سیاہ منانے اور اپنے کاروبارکوبند رکھنے کی اپیل جاری نہیں کی تھی تاہم چندچھوٹی مسلم‘مذہبی تنظیموں نے عوام سے یوم سیاہ منانے اوراپنے کاروبار کو بند رکھنے کی اپیل کی تھی۔

حیدرآبادکے پرانے شہر میں چندمسلم تاجروں نے اپنے کاروبار کو بندرکھاتھا جبکہ چند مقامات پر یوم سیاہ کی مناسبت سے سیاہ پرچم لہرائے گئے تھے۔ چندمسلم تنظیموں کی اپیل کے بعد دونوں شہروں حیدرآباد اورسکندرآباد میں پولیس کی جانب سے سخت صیانتی انتظامات کئے تھے۔ حساس مقامات کے علاوہ چارمینار کے قریب تاریخی مکہ مسجدکے علاوہ دیگر عبادت گاہوں پر پولیس کے زائددستوں کوتعینات کیاگیاتھا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button