دہلی

سپریم کورٹ میں چہارشنبہ کو اُدھو ٹھاکرے کی درخواست کی سماعت

سینئر وکیل کپل سبل‘ اُدھو ٹھاکرے کی طرف سے پیش ہوئے اور انہوں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ سے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر روک نہ لگائی گئی تو شنڈے گروپ ساری چیزوں بشمول بینک کھاتوں پر قبضہ کرلے گا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے دن آمادگی ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف اُدھو ٹھاکرے کی درخواست کی چہارشنبہ کو سماعت کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے ایکناتھ شنڈے دھڑے کو اصل شیوسینا تسلیم کرلیا تھا۔

متعلقہ خبریں
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون
دلیپ گھوش اور سپریہ شریناتے کو الیکشن کمیشن کی نوٹس
عبوری اسپیکر کا بائیکاٹ کرنے پر کپل سبل کی بی جے پی پر تنقید
عباس انصاری والدکی فاتحہ میں شرکت کے خواہاں
حکومت مہاراشٹرا میں گینگ وار چھڑگئی

سینئر وکیل کپل سبل‘ اُدھو ٹھاکرے کی طرف سے پیش ہوئے اور انہوں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ سے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر روک نہ لگائی گئی تو شنڈے گروپ ساری چیزوں بشمول بینک کھاتوں پر قبضہ کرلے گا۔

 انہوں نے کہا کہ میری صرف اتنی گزارش ہے کہ کل صبح دستوری بنچ کے معاملوں کے ساتھ اس کی سماعت کرلی جائے۔ بنچ نے کہا کہ ہم دستوری بنچ کے کام میں خلل ڈالنا نہیں چاہتے۔ ہم دستوری بنچ کا کام تھوڑا جلد کرلیں گے اور اس کے بعد کل آپ کے معاملہ کی سماعت ہوگی۔

کپل سبل نے زور دیا کہ آج ہی سماعت ہوجائے تو بہتر ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے ابھی کاغذات پڑھے نہیں ہیں‘ کل آجائیے گا۔ بنچ نے چہارشنبہ کی سہ پہر 3:30 بجے سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔