شمال مشرق

امپھال میں نامعلوم افراد نے مرکزی وزیر رنجن کے گھر کو نذرآتش کیا

مرکزی وزیر آر کے رنجن کی منی پور کے کونگبا نندیبم لیکائی واقع رپایش گاہ پرنامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔

امپھال: مرکزی وزیر آر کے رنجن کی منی پور کے کونگبا نندیبم لیکائی واقع رپایش گاہ پرنامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔

متعلقہ خبریں
منی پور میں تازہ تشدد، 11 افراد ہلاک
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس: حکومت، تمام مسائل پر بحث کے لئے تیار: پرہلاد جوشی
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا جولائی سے آغاز

پولیس نے بتایا کہ تاہم مقامی لوگوں نے جمعرات کی رات دیر گئے آگ پر قابو پالیا۔

واقعے میں گھر اور گاڑی کا کچھ حصہ جل گیا۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم رنجن اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔ علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

دریں اثنا، حکام نے امپھال مغربی اور امپھال مشرقی اضلاع میں دوپہر 1 بجے تک کرفیو میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے، لیکن ریاستی دارالحکومت کے کچھ حساس حصوں میں کوئی نرمی نہیں دی گئی ہے۔

منی پور حکومت نے بھی انٹرنیٹ پر پابندی 20 جون تک بڑھا دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چورا چاند پور ضلع میں تشدد کے واقعہ کے بعد 3 مئی سے انٹرنیٹ خدمات پر پابندی نافذ ہے۔