حیدرآباد

میئر جی ایچ ایم سی وجئے لکشمی گدوال نے ترنگا لہرایا

میئر وجئے لکشمی نے کہا کہ کچی بستیوں میں غریب بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی اسکیم کے تحت سری لنگم پلی زون چندا نگر سرکل میں سالانہ 600 افراد کو مفت تربیت دینے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) ہیڈکوارٹرس میں یوم آزادی کی تقاریب شاندار پیمانہ پر منعقد کی گئیں۔ میئر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر میئر نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کو عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کی اجتماعی کوششوں وعوامی شراکت سے ایک کاسموپولیٹن شہر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے دوران بابائے قوم گاندھی جی کے نقش قدم پر چلنے والوں کو یاد کرنا بابائے قوم کو حقیقی خراج عقیدت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچی بستیوں میں غریب بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی اسکیم کے تحت سری لنگم پلی زون چندا نگر سرکل میں سالانہ 600 افراد کو مفت تربیت دینے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

 جی ایچ ایم سی کی تمام 4846 کالونیوں میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے اقدامات کئے گئے ہیں۔تقریباً 20 کروڑ روپے کی لاگت سے 975 پارکوں میں 8 ہزار سی سی ٹی وی لگائے جا رہے ہیں۔