شمال مشرق

نصرت جہاں کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا سمن

یہ سمن بزرگ شہریوں کے ایک گروپ کے ذریعے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) میں شکایت درج کرانے کے بعدہوا، جس میں رئیل اسٹیٹ فرم سیون سینس انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ پر الزام لگایا گیاتھا۔

کولکتہ: مغربی بنگال کی حکمراں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رہنما اور اداکارہ نصرت جہاں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک رئیل اسٹیٹ فرم کے ساتھ مبینہ تعلقات کے سلسلے میں 12 ستمبر کو تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔

متعلقہ خبریں
کجریوال کو ای ڈی کا 5 واں سمن جاری
ریونت ریڈی کو ایس آئی ٹی کی نوٹس
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں
فلم دی کیرالا اسٹوری: حکومت مغربی بنگال کے امتناع پرسپریم کورٹ کا حکم التواء
مفرور ٹی ایم سی قائد شیخ شاہجہاں 17 کاروں کا مالک

سرکاری ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ مرکزی ایجنسی نے سیون سینس انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر راکیش سنگھ کو بھی اسی تاریخ کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔

یہ سمن بزرگ شہریوں کے ایک گروپ کے ذریعے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) میں شکایت درج کرانے کے بعدہوا، جس میں رئیل اسٹیٹ فرم سیون سینس انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ پر الزام لگایا گیاتھا۔ انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ اس نے شہر کے شمال مشرقی حصے میں نیو ٹاؤن علاقے میں فلیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کرکے دھوکہ دہی کی۔

مبینہ طور پر محروم گھر خریداروں کی شکایات ملنے کے بعد، ای ڈی نے اپنی طرف سے اس معاملے پر ایک انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ (ای سی آئی آر) دائر کی۔

 مرکزی ایجنسی کو ملی شکایات کے مطابق فرم نے مبینہ طور پر سرمایہ کاروں سے چار سال کے اندر رہائشی فلیٹ دینے کا وعدہ کرکے کروڑوں روپے اکھٹا کئے لیکن وہ وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔

شمالی 24 پرگنہ میں بشیرہاٹ لوک سبھا سیٹ کی نمائندگی کرنے والی ٹالی ووڈ اداکارہ نصرت جہاں نے دو اگست کو کولکتہ کے پریس کلب میں ایک میڈیا کانفرنس میں کہا تھا، ”میں کسی غلط کام یا کسی قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث نہیں ہوں۔

میں نے بہت پہلے مارچ 2017 میںاس کمپنی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ مجھ پر جھوٹا الزام کیوں لگایا جا رہا ہے۔“