حیدرآباد

وعدوں کی تکمیل کیلئے مالیہ کی کمی،چیف منسٹر سدا رامیا کا اعتراف: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہا کہ بی جے پی قائدین ان کے خلاف گمراہ کن پروپگنڈہ کررہے ہیں میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ خود بی جے پی 2018 میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی تھی۔

حیدرآباد: کارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں تلنگانہ کا حال بھی کرنا ٹک جیسا ہوجائے گا۔ آج چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا کے مبینہ یہاں کہ کرناٹک میں کانگریس کی گیارنٹیز پر عمل کرنے کیلئے مالیہ کی کمی ہے پر سماجی پلافام ”ایکس“ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی وعدوں کی تکمیل کیلئے مالیہ کی کمی ہونے کا سدا رامیا اعتراف کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
سابق گورنر نرسمہن نے کے سی آر کی عیادت کی
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل

میں سوال کرنا چاہوں گا کہ اس طرح کے وعدے کرنے سے قبل کیا ریاست کی معاشی صورتحال پر غور وخوض نہیں کیا گیا تھا؟ کیا تلنگانہ کا مستقبل ایسے ہی ہوجائے گا؟ دوسری طرف چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا نے سوشل میڈیا پر جاری ان کے خلاف مہم کی مذمت کی۔

 انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین ان کے خلاف گمراہ کن پروپگنڈہ کررہے ہیں میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ خود بی جے پی 2018 میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی تھی۔