بھینسہ میں ریاست کاسب سے بڑا امبیڈکر مجسمہ:پرکاش امبیڈکر

بھینسہ:بھینسہ میں سب سے بڑے بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی عمل میں آئی۔ سابق میں یہاں امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

 اس ضمن میں یہاں ایک نئے مجسمہ کی تنصب عمل میں آئی۔یہ تلنگانہ ریاست میں سب سے بڑا امبیڈکر کا مجسمہ ہے۔اس کی نقاب کشائی بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر ایڈوکیٹ صدر ونچیت بھوجن آگاڑی کے ہاتھوں عمل میں آئی۔بھینسہ بس اسٹانڈ کے روبر منعقدہ تقریب میں عوام کی کثیرتعدادموجودتھی۔

پرکاش امبیڈکر یہاں ہیلی کاپٹرکے ذریعہ پہنچے یہاں ان کا استقبال دلت طبقہ سے وابستہ قائدین اور امبیڈکر مجسمہ کمیٹی کے قائدین نے کیا۔ دوپہر کے اوقات میں امبیڈکر مجسمہ کی نقاب کشائی عمل میں جہاں شاندار انتظامات کیئے گئے تھے اور مجسمہ کو زبردست سجایاگیا تھا۔

Back to top button