حیدرآباد

حلقہ اسمبلی کاروان کے کئی مجلسی ورکرس کی کانگریس میں شمولیت

حلقہ اسمبلی کاروان کےعلاقے گولکنڈہ، محمدی لائنز کے کئی مجلسی ورکرس نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی کاروان کےعلاقے گولکنڈہ، محمدی لائنز کے کئی مجلسی ورکرس نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

متعلقہ خبریں
سابق میئر ایم آئی ایم کی ہراسانی، ظلم کے خلاف احتجاج
درگاہ حضرت شاہ قلی بہادرؒ کلثوم پورہ پر کی جارہی غیرقانونی تعمیرات

مجلسی ورکرس افضل خان، لڈو خان، عمران خان، عبدالمعز خان، عبدالحمید خان، حکیم پیٹ کے ساتھ سینکڑوں نوجوانوں نے  انچارج حلقہ کاروان کانگریس جناب عثمان بن محمد الہاجری اور انچارج حلقہ اسمبلی ملک پیٹ جناب شیخ اکبر، جناب خواجہ بلال سابقہ کارپوریٹر کی قیادت میں جناب عمران، پرتاپ گڑھی ایم پی و چیرمین آل انڈیا اقلیتی ڈپارٹمنٹ سے ملاقات کی اور کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔

عمران پرتاب گڑھی ایم پی نے انہیں پارٹی کھنڈوا پہناتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شامل کرلیا۔  

اس موقع یوتھ لیڈر مقبول الہاجری، چیئرمن گریٹر حیدرآباد اقلیتی ڈپارٹمنٹ جناب شیخ ارشد، بی بلاک پریسیڈیٹ محمد پرویز، وائس  چیئرمن ٹی پی سی سی اقلیتی ڈپارٹمنٹ جناب اشفاق خان، بھارت جوڑو یاتری محمد ریاض، گولکنڈہ ڈیویژن پریسیڈینٹ عرفان قادری، محمد سیف الدین، عبداللہ بن عثمان الہاجری بھی موجود تھے۔