بی جے پی ترجمان نوپورشرما کیخلاف سخت کاروائی کی جائے

مشترکہ مجلس عمل کے ایک وفد نے ہفتہ کے روز سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی ترجمان نوپورشرما کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا۔

حیدرآباد: مشترکہ مجلس عمل کے ایک وفد نے ہفتہ کے روز سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی ترجمان نوپورشرما کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا۔

نوپور شرما نے ٹائمس نو چیانل پر مسلمانوں‘اسلام اور پیغمبر اسلام حضرت محمدصلعم کے خلاف نازیبا ریمارکس کرتے ہوئے دنیابھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیاہے۔

مجلس کے جنرل سکریٹری ورکن اسمبلی یاقوت پورہ احمدپاشاہ قادری نے نوپور شرما کی شرانگیزی‘ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف رکیک ریمارکس پر برہمی کااظہار کیا اورسٹی پولیس کمشنر سی وی آنند سے مطالبہ کیا کہ وہ بی جے پی کے ترجمان نوپور شرما کے خلاف سخت کاروائی کریں تاکہ مستقبل میں مسلمانوں‘اسلام اور پیغمبر حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کی کوئی ہمت نہ کرپائے۔

وفد میں مولانا سید قبول پاشاہ قادری معتمد صدر مجلس علماء دکن‘مولانا حامد محمدخان امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ‘ضیاء الدین نیئر صدر آل انڈیا کل ہند مجلس تعمیرملت‘مولانا اولیاء حسینی نبیرحضرت شیخ الاسلام قادری چمن‘ مولانا شفیق عالم امیر جمعیت اہلحدیث‘مولانا مسعود حسین مجتہدی صدر انجمن مہدویہ‘ مولانا حیدر آغا صدرمجلس علماء وذاکرین‘مولانا حمید الدین ثانی جعفر پاشاہ امیرملت امارات اسلامیہ اورمحمد اظہرالدین جماعت اسلامی ہند شامل تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button