بی جے پی حکومت ملاوٹی: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ وہ یہ واضح کردینا چاہتی ہیں کہ 2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ اسے اقتدار سے جانا ہوگا۔ اقتدار پر واپس آنے بی جے پی کے لیے کوئی مواقع نہیں ہیں۔

پرولیا (مغربی بنگال): مرکز کی بی جے پی زیرقیادت حکومت کو ملاوٹی قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج نوٹوں کی منسوخی اور اپوزیشن کو خاموش کرنے مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کرنے کے فیصلوں سے ملک کی معیشت میں بدانتظامی کا مرکز پر الزام عائد کیا۔

 انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سارے ملک میں بی جے پی کا داخلہ ممنوع کیا جائے، ضلع پرولیا میں ترنمول کانگریس کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے ان خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ نوٹوں کی منسوخی جیسے تباہ کن فیصلوں سے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا گیا اور کہا کہ وہ ایک بہت بڑا اسکام تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے شہری مرکز میں عوام دشمن حکومت سے بیزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ واضح کردینا چاہتی ہیں کہ 2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ اسے اقتدار سے جانا ہوگا۔ اقتدار پر واپس آنے بی جے پی کے لیے کوئی مواقع نہیں ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button