بی جے پی رکن اسمبلی ورون گاندھی کورونا متاثر

ورون گاندھی نے کہا’ ہم ابھی کورونا کی تیسری لہر اور انتخابی مہم کے دور سے گذر رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو احتیاطاَ امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کے لئے ٹیکے کی خوراک کو بڑھا دینا چاہئے‘۔

پیلی بھیت: اترپردیش میں بی جے پی کے پیلی بھیت سے رکن پارلیمان ورون گاندھی کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ ورون نے اتوار کوسوشل میڈیا کے ذریعہ یہ جانکاری دی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا’ گذشتہ تین دنوں سے پیلی بھیت میں ہوں، کورونا کے کافی علامات عیاں ہونے پر جانچ کرائی، رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

انہوں نے کہا’ ہم ابھی کورونا کی تیسری لہر اور انتخابی مہم کے دور سے گذر رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو احتیاطاَ امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کے لئے ٹیکے کی خوراک کو بڑھا دینا چاہئے‘۔

قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو کہا کہ اترپردیش سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ کورونا انفکشن کے بڑھتے خطرے کے درمیان یہ انتخاب پوری طرح سے کووڈ گائیڈ لائن کے تحت لڑا جائے گا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button