بی جے پی نے ہندوتوا اور چالاکی سے کامیابی حاصل کی: گہلوت

پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر کئے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہندوتوا کے نام پر، پولرائزیشن کے نام پر اور چالاکی سے بیان بازی کرکے الیکشن جیت گئی ۔

جے پور۔ راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہندوتوا اور پولرائزیشن کے نام پر چالاکی سے بیان بازی کرکے چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔گہلوت نے آج یہاں ڈانڈی مارچ کی یاد میں نکالے گئے ایک علامتی امن مارچ کے موقع پر صحافیوں سے یہ بات کہی۔

پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر کئے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہندوتوا کے نام پر، پولرائزیشن کے نام پر اور چالاکی سے بیان بازی کرکے الیکشن جیت گئی ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ آج پورا میڈیا دباؤ میں ہے اور جسے مودی میڈیا کہا جاتا ہے‘ اس کی پوری توجہ انتخابات پر مرکوز رہی۔یہ میڈیا اسکرین کا گیم تھا۔ اس سے عوام کی سوچ بدلی، ساتھ میں چالاکی سے جو بیان بازی کی گئی اس سے بی جے پی جیت گئی۔

ملک کے حالات سنگین ہیں اور اتر پردیش میں کورونا کا انتظام کیسا تھا، لوگوں کو معلوم تھا لیکن یہ سب باتیں پیچھے رہ گئیں کیونکہ باتیں ہوشیاری سے کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تشدد اور کشیدگی کا ماحول ہے جو مناسب نہیں ہے ۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button