حیدرآباد

ہندوستان کو فیصلہ کن پالیسیوں کی ضرورت، تقسیم کی سیاست کی نہیں: کے ٹی آر

کے تارک راماراؤ نے اپنے ٹوئیٹ میں بالواسطہ طورپر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ پر نکتہ چینی کی جو مرکزی وزارت سیاحت کی جانب سے منائی گئی یوم انضمام حیدرآباد کی تقریب میں شرکت کے لئے حاضر ہوئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ 74سال پہلے ایک مرکزی وزیرداخلہ تلنگانہ کے عوام کو متحد کرنے اور ہند یونین میں شامل کرنے آئے تھے اورآج ایک مرکزی وزیرداخلہ تلنگانہ کے عوام اور ان کی ریاستی حکومت کو تقسیم کرنے اورلڑانے کے لئے آئے ہیں۔ اسی لئے میں کہتا ہوں کہ ہندوستان کو فیصلہ کن پالیسیوں کی ضرورت ہے تقسیم کی سیاست کی نہیں۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو جو ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزارصدر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند ہیں نے اپنے ٹوئیٹ میں بالواسطہ طورپر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ پر نکتہ چینی کی جو مرکزی وزارت سیاحت کی جانب سے منائی گئی یوم انضمام حیدرآباد کی تقریب میں شرکت کے لئے حاضر ہوئے۔