بی جے پی کے تعصب نے ملک کو یکا و تنہا کردیا : راہول گاندھی

سابق صدر کانگریس راہول گاندھی نے پیر کے دن الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے ”شرمناک تعصب“ نے نہ صرف ہندوستان کو یکا و تنہا کردیا بلکہ اس سے ملک کے عالمی وقار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

نئی دہلی: سابق صدر کانگریس راہول گاندھی نے پیر کے دن الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے ”شرمناک تعصب“ نے نہ صرف ہندوستان کو یکا و تنہا کردیا بلکہ اس سے ملک کے عالمی وقار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

راہول گاندھی نے ٹویٹر پر لکھا کہ داخلی طورپر منقسم ہندوستان خارجی سطح پر بھی کمزور ہوگیا۔ بی جے پی کے شرمناک تعصب نے نہ صرف ہمیں الگ تھلگ کردیا بلکہ اس سے دنیا میں ہندوستان کے وقار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے پیغمبر اسلام ؐ کے خلاف بی جے پی کے 2 قائدین کے متنازعہ ریمارکس پر بین الاقوامی برہمی کے مدنظر یہ بات کہی۔ سابق صدر کانگریس راہول گاندھی نے پیر کے دن معیشت کی حالت ِ زار پر بی جے پی حکومت کو نشانہ ئ تنقید بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کی آمدنی گھٹ رہی ہے لیکن حکومت‘ پالیسی کے لحاظ سے دیوالیہ ہوچکی ہے اور اس کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں معاشی صورتِ حال مزید ابتر ہوجائے گی۔

راہول گاندھی نے فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ ہندوستانی کنبے مہنگائی اور روزگار سے محرومی کی مار جھیل رہے ہیں۔ وہ 2 سال قبل جتنا کماتے تھے آج اس سے کم کمارہے ہیں۔ ان کی آمدنی 94 ہزار 270 روپے سے گھٹ کر 91 ہزار 481 روپے ہوگئی ہے۔

کانگریس قائد نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی مندی طئے ہے۔ پالیسی سازی کے معاملہ میں بی جے پی حکومت دیوالیہ ہوچکی ہے۔ اس کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ غذائی اشیا اور پٹرولیم پراڈکٹس کے بڑھتے دام پر کانگریس قائد‘ حکومت کو نشانہ ئ تنقید بناتے رہتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button