تاریخی شہر جدہ کے احیاء کا منصوبہ

ڈھائی مربع کیلو میٹر کے پراجکٹ کو آئندہ 15 برس میں ترقی دی جائے گی۔ تزئین نو کا عمل بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگا۔

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے تاریخی شہر جدہ کے احیاء کا پراجکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے بموجب پیر کے دن شروع کردہ پراجکٹ کا مقصد جدہ کو تجارت‘ ثقافتی پراجکٹس اور ابھرتے صنعتکاروں کے مرکز کے طورپر ترقی دینا ہے۔ 600 ہیریٹیج عمارتوں‘ 36 قدیم مساجد،  5 بازاروں اور قدیم چوراہوں والے علاقہ کو ترقی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈھائی مربع کیلو میٹر کے پراجکٹ کو آئندہ 15 برس میں ترقی دی جائے گی۔ تزئین نو کا عمل بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگا۔ سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے 2018 میں جدہ کے قدیم شہر کو اوپن ایر میوزیم بنانے کے منصوبہ کا اعلان کیا تھا۔

جدہ، مملکت سعودی عرب کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ یہ باب مکہ ہے یعنی مکہ مکرمہ جانے کا راستہ ہے۔ جدہ کے مشرق میں صرف 65 کیلومیٹر پر مکہ مکرمہ واقع ہے جبکہ مدینہ منورہ جانبِ شمال 360 کیلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔

(آئی اے این ایس)

تبصرہ کریں

Back to top button