تریپورہ میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مسجد عزیزیہ کے سامنے احتجاج

احتجاج کے دوران ہندو فرقہ پرست جماعتوں کے خلاف نعرے بلند کئے گئے۔

حیدرآباد: شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں حالیہ عرصہ کے دوران مسلمانوں پر ظلم وستم کے بڑھتے واقعات، فرقہ پرست عناصر کی جانب سے اقلیتوں کے جان ومال کو نقصان پہنچانے کی کوششوں، عبادت گاہوں کی بے حرمتی کے خلاف آج بعد نماز جمعہ عزیزیہ مسجد ہمایوں نگر کے باہر احتجاج منظم کیا گیا۔

احتجاج کے دوران ان فرقہ وارانہ کاروائیوں پر حکومت تریپورہ اور مرکزی حکومت کی معنیٰ خیز خاموشی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے تریپورہ میں مسلمانوں کے متزلزل اعتماد کو بحال کرنے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے دوران ہندو فرقہ پرست جماعتوں کے خلاف نعرے بلند کئے گئے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button