تریپورہ میں 33 فیصد سرکاری ملازمین خواتین کے لیے مختص کرنے امیت شاہ کا اعلان

شمال مشرقی ریاست میں بی جے پی۔ آئی پی ایف ٹی مخلوط حکومت کے چار سال کی تکمیل پر ایک ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بپلب دیب کی حکومت سیاسی تشدد کا خاتمہ کردی ہے۔

اگرتلہ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر تریپورہ میں 33 فیصد سرکاری ملازمتیں خواتین کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا۔

شمال مشرقی ریاست میں بی جے پی۔ آئی پی ایف ٹی مخلوط حکومت کے چار سال کی تکمیل پر ایک ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بپلب دیب کی حکومت سیاسی تشدد کا خاتمہ کردی ہے۔

شاہ نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کسانوں کی آمدنی دوگنا کی گئی ہے اور فی کس آمدنی 1.3 لاکھ روپیہ ہوگئی ہے۔ ریل کے ذریعہ تریپورہ ملک کے دیگر حصوں سے مربوط ریاست بن گئی ہے۔ جملہ 542 کیلو میٹر قومی شاہراہوں کی تعمیر مکمل ہوئی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ تریپورہ میں خوفناک جرائم میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور مجرموں کو سزا صادر کرنے میں 5 فیصد سے اضافہ ہوکر 53 فیصد ہوگیا۔ شاہ نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں جاری کردہ انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا اور وہ ووٹ طلب کرنے دوبارہ تریپورہ آئیں گے۔ آئندہ سال کے اوائل میں تریپورہ اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button