تلنگانہ بھر میں ٹی آ رایس کی یوم تاسیس تقاریب

حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے قیام کی 21 ویں یوم تاسیس تقاریب کاریاست بھر میں اہتمام کیا گیا۔ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راو نے پارٹی کے پلینری سیشن میں گلابی پرچم لہرا کر تقاریب کا آغاز کیا۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے قیام کی 21 ویں یوم تاسیس تقاریب کاریاست بھر میں اہتمام کیا گیا۔ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راو نے پارٹی کے پلینری سیشن میں گلابی پرچم لہرا کر تقاریب کا آغاز کیا۔

کے چندر شیکھر راؤ نے ایچ آئی سی سی میں پارٹی پرچم لہرایا جہاں پارٹی کا آج کل یومی پلینری سیشن منعقد ہوا۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ تلی کو بھر پور گل ہائے خراج پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹی آر ایس کو تلنگانہ عوام کا ”اثاثہ“ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی آ رایس اپنے قیام کے 22ویں سال میں داخل ہورہی ہے اور ٹی آر ایس، تلنگانہ عوام کے عزت نفس اور تلنگانہ عوام کے مفادات کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرے گی۔ اس پلینری سیشن میں 3ہزار کے قریب مندوبین شریک تھے جن میں ریاستی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، اسمبلی، کونسل اور عوامی نمائندے شامل ہیں۔

توقع ہے کہ2023 میں منعقد شدنی اسمبلی الیکشن میں تیسری بار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست پر قبضہ برقرار رکھنے کا روڈ میاپ تیار کیا جائے گا۔ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے ایک بار پھر کہا کہ مرکز، تلنگانہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہا ہے۔

ٹی آرایس قائدین کے مطابق ٹی آر ایس کی یوم تاسیس تقاریب کے سلسلہ میں ریاست کے 12769 مواضعات میں پارٹی کے موضع صدور نے ٹی ار ایس کا پرچم لہرایااس طرح3600 ٹاونس میں صدور ٹاون نے گلابی پرچم لہرایا۔27 اپریل 2001 میں ٹی آر ایس کی داغ بیل ڈالی گئی تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button