انٹرٹینمنٹ

شاہد کپور کی فلم دیوا کی پہلی جھلک جاری

شاہد کپور نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر فلم 'دیوا' کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شاہد کپور نے فلم دیوا کا پہلا لک شیئر کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ سے آگاہ کیا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی آنے والی فلم دیوا سے ان کا فرسٹ لُک ریلیز ہوگیا ہے۔ شاہد کپور نے دسہرہ کے مقدس تہوار پر اپنی آنے والی فلم دیوا کے حوالے سے اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
نوازالدین صدیقی کا گانا یار کا ستا یا ہوا ہے ریلیز
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں

شاہد کپور نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر فلم ‘دیوا’ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شاہد کپور نے فلم دیوا کا پہلا لک شیئر کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ سے آگاہ کیا ہے۔

شاہد کپور نے بتایا کہ ‘دیوا’ اگلے سال دسہرہ 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ ‘دیوا’ کے فرسٹ لُک میں شاہد شارٹ ہیئر کٹ، سن گلاسز اور ہاتھ میں پستول کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

 فلم ‘دیوا’ میں شاہد کپور کے ساتھ پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم سدھارتھ رائے کپور کی رائے کپور فلمز کے بینر تلے بنائی جائے گی۔