تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے امریکی کمپنیوں کا فیصلہ

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کا دورہ امریکہ اب تک کامیاب ثابت ہوا ہے اور تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ مشغول کرنے کے اعلانات کئے گئے ہیں۔

کے ٹی راما راؤ کی جانب سے عالمی سطح پر معروف خانگی ایکیویٹی انوسٹر اڈونٹ انٹر نیشنل کی جانب سے فارما شعبہ میں 1750 کروڑ روپے مشغول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اڈونٹ انٹر نیشنل کی جانب سے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی لائف سائنسس اور فارما کمپنی RA Chem Pharma Limited اورAvra Laboratories کے حصص کنٹرول کئے جائیں گے۔

کے ٹی راما راؤ نے اڈونٹ انٹر نیشنل کے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے منصوبہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے ممکنہ تعاون کا تیقن دیا۔

دوسری طرف نیو جرسی میں قائم اسلئے بیاک فارما نے حیدرآباد میں اپنی موجودگی کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ تین سالوں کے دورا ن20 ملین امریکی ڈالر مشغول کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ اسلئے بیاک فارما کی جانب سے GMP las اور مینوفیکچرنگ کمپنی قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ اسلئے بیاک فارما کے علاوہunited states PharmaCopeia کی جانب سے حیدرآباد میں PCM Lab میں سرمایہ مشغول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کے ٹی راما راؤ نےUSP-US کے چیف فینانس آفیسر اسٹان برہانس، ہیڈ USP-India آپریشن ڈاکٹر کے وی سریندرناتھ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران USP-US کی ٹیم نے کے ٹی راما راؤ کو بتایا کہ گذشتہ24مہینوں کے دوران USP-India نے 5ملین امریکی ڈالر سرمایہ مشغول کیا ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے یو ایس فارما کو پیہ کے حیدرآباد میں توسیعی عزائم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے عالمی سطح پر حیدرآباد کی شبیہ میں مزید بہتری آئیگی۔

دوسری طرفCuria Global نے بھی آئندہ12 مہینوں کے دوران حیدرآباد میں اپنی سرگرمیوں کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ طور پر کوریہ گلوبل میں 115 افراد برسر خدمت ہیں اور آئندہ 12 مہینوں میں اس تعداد میں مزید100 افراد کا اضافہ کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے اب تک ہندوستان میں 27ملین امریکی ڈالر سے زیادہ سرمایہ مشغول کیا جاچکا ہے۔

Back to top button