تلنگانہ میں کووڈ19 مثبت کیسس میں ایک بار پھر اضافہ

یکم جون کو ریاست تلنگانہ میں کووڈ سے 61 افراد متاثر پائے گئے۔ دوسرے دن40، تیسرے روز25اور چوتھے روز4جون 76 افراد کا ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ماہ اپریل میں 471 اور مئی میں جملہ895کورونا کیسس درج کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: کورونا وبا کی شدت میں کمی کے بعد تلنگانہ میں کووڈ19 کے مثبت کیسس میں ایک بار پھر اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ گذشتہ3ماہ کے دوران ریاست میں کورونا کے کیسس برائے نام سامنے آرہے تھے، تاہم اب ریاست میں کیسس میں اضافہ ہوا ہے۔30

اپریل تک ریاست میں مجموعی طور پر یومیہ16 کیسس سامنے آرہے تھے جبکہ مئی میں یومیہ 30کیس درج کئے گئے لیکن ماہ جون میں گذشتہ4یوم کے دوران یومیہ مجموعی طور پر50کیسس درج کئے جارہے ہیں۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ریاست میں کورونا کی وبا پھیل رہی ہے ماہ جون کے پہلے4دنوں میں جملہ202 کیسس درج کئے جاچکے ہیں۔

 یکم جون کو ریاست تلنگانہ میں کووڈ سے 61 افراد متاثر پائے گئے۔ دوسرے دن40، تیسرے روز25اور چوتھے روز4جون 76 افراد کا ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ماہ اپریل میں 471 اور مئی میں جملہ895کورونا کیسس درج کئے گئے ہیں۔ یہ اعداد وشمار سرکاری ہیں۔ ان اعداد وشمار میں متاثرہ افراد کی جانب سے کرائے گئے ٹسٹ شامل نہیں ہیں۔

 جی ایچ ایم سی کی بیشتر آبادی کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکی ہیں۔ دونوں ٹیکے لینے کے بعد عوام نے کووڈ قواعد پر عمل آوری کو ترک کردیا تھا۔ شادی بیان تقاریب، عید و تہوار اور پرہجوم مقامات پر عوام کا ایک دوسرے سے ملنا برقرار ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر وبا کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button