تلنگانہ پولیس کو سخت الفاظ میں مکتوب روانہ کیا جائے گا: دہلی پولیس

دہلی پولیس نے تلنگانہ کے سابق ایم پی جتندر ریڈی کی شکایت پر ایک کیس درج کرلیا۔ جتندر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ نامعلوم افراد نے دہلی میں واقع ان کے مکان سے4افراد کا اغوا کرلیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس تلنگانہ ہم منصب کو جومقامی پولیس کو مطلع کئے بغیر، دہلی سے سابق ایم پی کے مکان سے 4، افراد کو اپنے ساتھ لے گئی، سخت الفاظ میں ایک مکتوب تحریر کرے گی۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کے روز یہ بات بتائی۔ تلنگانہ پولیس نے مروجہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا ہے جس پر دہلی پولیس، تلنگانہ کی پولیس کے متعلقہ عہدیدار کو سخت الفاظ میں ایک خط روانہ کرے گی۔

دہلی پولیس نے تلنگانہ کے سابق ایم پی جتندر ریڈی کی شکایت پر ایک کیس درج کرلیا۔ جتندر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ نامعلوم افراد نے دہلی میں واقع ان کے مکان سے4افراد کا اغوا کرلیا ہے۔ اس واقعہ کی توثیق کرتے ہوئے دہلی پولیس کے پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) سمن نالوا نے قبل ازیں بتایا کہ ساؤتھ ایونیو پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت وصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ساؤتھ ایونیو میں واقع سابق ایم پی کے فلیٹ نمبر105 میں 4افراد مقیم تھے تاہم نامعلوم افراد نے ان لوگوں کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

نالوا نے کہا کہ4میں سے 3 افراد، سابق ایم پی کے مہمان تھے جبکہ چوتھا فرد تلک تھاپاتھا جو ریڈی کاڈرائیور تھا، سابق ایم پی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اطلاع دی تھی کہ ان کے شخصی ڈرائیور تھاپا اور سماجی جہد کار روی مانور کا پیر کے روز اغوا کرلیا گیا ہے اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے سیکشن 365 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

چہارشنبہ کے روز معلوم ہوا کہ ان افراد کا اغواء نہیں ہوا ہے بلکہ قتل کے کیس میں تحقیقات کیلئے تلنگانہ پولیس انہیں اپنے ساتھ لے گئی تلنگانہ پولیس نے کوڈ آف کریمنل پرویسجر کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس معاملہ کو دہلی پولیس نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس معاملہ پر اب اعلیٰ سطح پر گفت وشنید جاری ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button