تلنگانہ ڈیکلریشن کے 12 سال مکمل، 9 دسمبر تاریخی دن: کے ٹی آر

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر، اب نئی ریاست کے چیف منسٹر ہیں۔ طویل بھوک ہڑتال کے بعد انہوں نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے خواب کو پورا کردکھایا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات اور آئی ٹی کے تارک راما راؤ نے دعویٰ کیا کہ9 دسمبر ایک یادگار دن ہے 9دسمبر، ٹی آر ایس سپریمو کے چندر شیکھر راؤ نے علیحدہ تلنگانہ کے حصول کا دن تھا۔ اس یادگار دن کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

آج سے 12 سال قبل مرکزی حکومت نے علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے عمل کی شروعات کا اعلان کیا تھا۔

کے ٹی آر نے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ9 دسمبر ایک یادگار دن ہے۔ اسی دن کے سی آر نے اپنی زندگی کو داؤ پر لگا نے کی کوشش کرتے ہوئے علیحدہ تلنگانہ کی لڑائی جیتی تھی۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر، اب نئی ریاست کے چیف منسٹر ہیں۔ طویل بھوک ہڑتال کے بعد انہوں نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے خواب کو پورا کردکھایا ہے۔

وزیر کے ٹی آر نے پریس اکیڈیمی کے صدرنشین الم نارائن سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے اس موضوع پر ایک اخبار میں ایک مضمون شائع کرایا جس کا عنوان ”ایک احتجاج، ایک کامیابی اور یادیں“ تھاجس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح ٹی آر ایس سربراہ نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی جنگ جیتی تھی۔

مرکز کی یو پی اے دور حکومت میں ٹی آر ایس نے علیحد تلنگانہ کیلئے پرامن احتجاج منظم کیا تھا جس میں کے سی آر کا نعرہ ”تلنگانہ لے کر رہیں گے یا کے سی آر اپنی جان دے گا“ مشہور ہوا تھا۔ 9 دسمبر کے علیحدہ تلنگانہ ڈیکلریشن کے آج 12 سال مکمل ہوئے ہیں۔

ذریعہ
این ایس ایس

تبصرہ کریں

Back to top button