تلنگانہ کے لئے 1822عازمین حج کا کوٹہ مختص

عازمین کوسفر پر روانگی کی پہلی قسط کی رقم 81 ہزارروپے جمعہ 6مئی سے قبل بذریعہ آن لائن اسٹیٹ بینک آف انڈیا‘یا یونین بینک آف انڈیا‘حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں جمع کرواناہوگا۔

حیدرآباد: بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس)ایگزیکٹیوآفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے آج بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے لئے 1822عازمین حج کو منتخب کیاگیا ہے۔

انہوں نے منتخب عازمین کو دلی مبارکباددی ہے اور کہاکہ حج 2022 کے لئے عازمین حج کی قرعہ اندازی ہفتہ 30 اپریل کوحج کمیٹی آف انڈیا کے دفتر واقع ممبئی میں 5بجے شام بذریعہ آن لائن کی گئی۔ تمام منتخب عازمین کوایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع دیدی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عازمین کوسفر پر روانگی کی پہلی قسط کی رقم 81 ہزارروپے جمعہ 6مئی سے قبل بذریعہ آن لائن اسٹیٹ بینک آف انڈیا‘یا یونین بینک آف انڈیا‘حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں جمع کرواناہوگا۔

بعدادائیگی اڈوانس رقم کی ایک کاپی معہ میڈیکل اسکریننگ فٹنیس ٹسٹ سرٹیفکیٹ کی کاپی تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی میں 6مئی سے قبل جمع کرواناہوگا۔رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں حج کی نشست منسوخ ہوسکتی ہے۔

تمام منتخب عازمین حج کواپنے تمام سفری حج کے دستاویزات کے ساتھ تیار رہنا ہوگا۔

بی شفیع اللہ ایگزیکٹیوآفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندر آباد میں حج تربیتی کیمپس منعقد کئے جائیں گے۔

عازمین حج کوکووڈ کی تمام قواعد پرسختی سے عمل کرناہوگا۔تفصیلات کے لئے فون نمبر 23298793-040 پرربط پیداکریں۔

تبصرہ کریں

Back to top button