تلنگانہ یوم تاسیس، کے کویتا کا ٹویٹ

کے کویتا نے کہاکہ ہر فرد کی خدمت اور اس کو آگے کا راستہ دکھانے کے سنجیدہ عزم کے ذریعہ ہم حقیقی طورپرخوشحالی کے سنگ میل کے حصول کو جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

حیدرآباد: ٹی آرایس لیڈر کویتا نے کہا ہے کہ آج ہی کے دن 8سال پہلے اُس وقت تاریخ رقم کی گئی تھی جب تلنگانہ کے عوام نے علحدہ ریاست کی لڑائی جیتی تھی۔ ہر فرد کی خدمت اور اس کو آگے کا راستہ دکھانے کے سنجیدہ عزم کے ذریعہ ہم حقیقی طورپرخوشحالی کے سنگ میل کے حصول کو جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ کویتاجو چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی دختر اور تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن ہیں نے یوم تاسیس تلنگانہ کے سلسلہ میں یہ ٹوئٹ کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button