تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انتخابات کی خواہاں: الیکشن کمیشن

ہر پولنگ بوتھ میں رائے دہندوں کی تعداد 1500 سے 1250کردی گئی ہے۔ سی ای سی نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وباء کے پیش نظر ریالیوں کی تعداد گھٹادی جائے۔ بعض جماعتوں نے نیم فوجی فورسس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

لکھنؤ: چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر نے آج کہا کہ ان کے دورہ ئ لکھنو کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ان سے ملاقات کی اور کہا کہ اسمبلی انتخابات کووِڈ پروٹوکول پر عمل آوری کرتے ہوئے مقررہ وقت پر منعقد کئے جانے چاہئیں۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ریاستی اسمبلی انتخابات کو ملتوی نہیں کیا جائے گا۔

اپنے 3 روزہ دورہ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سی ای سی نے کہا کہ اترپردیش میں اب 52.08 لاکھ نئے ووٹرس ہیں جو آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ رائے دہندوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر اور وباء کی موجودہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید 11 ہزار پولنگ بو تھ قائم کئے جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہجوم جمع نہ ہو۔ اس کے ساتھ ہی پولنگ عملہ کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔

 ہم پولنگ کے اوقات میں بھی اضافہ کررہے ہیں تاکہ پولنگ اسٹیشنوں پر ہجوم کو روکا جاسکے۔ ہر پولنگ بوتھ میں رائے دہندوں کی تعداد 1500 سے 1250کردی گئی ہے۔ سی ای سی نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وباء کے پیش نظر ریالیوں کی تعداد گھٹادی جائے۔ بعض جماعتوں نے نیم فوجی فورسس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں عہدیداروں کے جانبدارانہ رویہ کے بارے میں شکایات موصول ہوئی ہیں اور ہم نے تمام شکایتوں اور تجاویز کو قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعور بیداری مہم کے نتیجہ میں تقریباً 28.86 لاکھ نئے خاتون رائے دہندوں کا نام درج کیا گیا ہے جو مردوں کے مقابلہ میں 5 لاکھ زیادہ ہیں۔

سی ای سی نے یہ بھی کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر سینئر سٹیزنس اور معذورین کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور انہیں بھی پوسٹل بیالٹ کی سہولت دی جائے گی۔ اس کی فہرستیں سیاسی جماعتوں کو دستیاب کرائی جائیں گی۔ ہم نے متعلقہ عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ انتظامات کا جائزہ لیں اور پانی‘ بیت الخلاء‘ بیٹھنے کے انتظامات‘ رائے دہندوں کے لئے وہیل چیئرس اور ریمپس کے انتظامات کا جائزہ لیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button