تہاڑ جیل کے قیدیوں سے 19 موبائل فون برآمد

19 فون (6 اینڈرائیڈ اور 13 چھوٹے)‘ 1500 روپے‘ چارجرس‘ وائر اور ہاتھ سے بنی تیز دھار اشیا ضبط کی گئیں۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں کڑے پہرہ والی تہاڑ جیل کے قیدیوں کے قبضہ سے کم ازکم 19 موبائل فون برآمد ہوئے۔ ایک عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

جیل حکام نے 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب اچانک تلاشی لی تھی۔ ذرائع نے آئی اے این ایس کو یہ بات بتائی۔

19 فون (6 اینڈرائیڈ اور 13 چھوٹے)‘ 1500 روپے‘ چارجرس‘ وائر اور ہاتھ سے بنی تیز دھار اشیا ضبط کی گئیں۔

ایک دن قبل ایک قیدی نے موبائل فون نگل لیا تھا جسے دواخانہ میں شریک کرادیا گیا ہے۔

ڈائرکٹر جنرل (جیل) سندیپ گوئل نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ یہ واقعہ 5 جنوری کا ہے۔

قیدی کی حالت تاحال بہتر ہے لیکن موبائل فون ابھی بھی اس کے پیٹ میں موجود ہے۔

گوئل نے قبل ازیں آئی اے این ایس کو انٹرویو میں کہا تھا کہ تہاڑ جیل میں عنقریب 2 ایکسرے ہیومن باڈی اسکیانرس لگادیئے جائیں گے جس سے جیل کے اندر غیرقانونی اشیا اور آلات لانا دشوار ہوجائے گا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button