تیسرے ٹیکہ کیلئے نئے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں

کووِڈ 19 کے دونوں ٹیکے لے چکے افراد راست اپوائنٹمنٹ لے سکتے ہیں یا کسی بھی ویکسینیشن سنٹر کا رخ کرسکتے ہیں۔

نئی دہلی: وزارت ِ صحت نے کہا ہے کہ پری کاشنری ڈوز(کووِڈ کا تیسرا ٹیکہ) کے لئے نیا رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

کووِڈ 19 کے دونوں ٹیکے لے چکے افراد راست اپوائنٹمنٹ لے سکتے ہیں یا کسی بھی ویکسینیشن سنٹر کا رخ کرسکتے ہیں۔

ہیلت ورکرس‘ فرنٹ لائن ورکرس اور بیمار عمررسیدہ افراد 10جنوری سے یہ ٹیکہ لے سکتے ہیں۔ کوویکسین لے چکے افراد کو کوویکسین اور کووی شیلڈ لے چکے افراد کو کووی شیلڈ کا ہی ٹیکہ دیا جائے گا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button