تین بہنوں کا ایک ہی دولہا،عجیب وغریب واقعہ

لوریز کا بتایا کہ ان کی انٹرنیٹ پر نتالی نامی ایک لڑکی سے دوستی ہوئی اور پھر ملاقات کا سلسلہ شروع ہوا تو انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا جب لوریز نتالی کی دوسری ہمشکل بہنوں سے ملے تو انہیں تینوں ہی پسند آگئیں۔

قاہرہ: افریقہ کے خطہ کانگو میں 32 سالہ دولہے نے ایک ہی وقت میں تین بہنوں سے شادی کر کے دنیا کو حیرت زدہ کردیا۔ کانگو کے علاقہ کیو کے رہائشی 32 سالہ لوریز  نے گزشتہ ہفتہ نٹالی، نادیگے اور نتاشا نامی بیک وقت پیدا ہونے والی تینوں ہمشکل بہنوں سے ایک ہی وقت میں شادی کرلی۔

شادی کے 4 ماہ بعد ہی بینش راجہ کی طلاق ہوگئی؟ لوریز کا بتانا ہے کہ ان کی انٹرنیٹ پر نتالی نامی ایک لڑکی سے دوستی ہوئی اور پھر ملاقات کا سلسلہ شروع ہوا تو انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب لوریز نتالی کی دوسری ہمشکل بہنوں سے ملے تو انہیں تینوں ہی پسند آگئیں۔

 حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تینوں بہنوں نے بھی لوریز سے شادی کی رضامندی ظاہر کی اور پھر تینوں نے ایک ہی روز ایک ہی دولہے سے شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں
ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button