کھیل

میرا خواب اب شرمندہ تعبیر ہوا: نکہت زرین

خاتون باکسر نکہت زرین نے اپنے ایک خواب کا ذکر کیاہے جو ابھی پورا ہوا ہے۔ دراصل نکہت زرین نے اپنی دو تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہیں۔ یہ تصویر اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سنٹر کی ہے۔

نئی دہلی: عالمی چمپئن باکسر اور حال ہی میں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والی خاتون باکسر نکہت زرین نے اپنے ایک خواب کا ذکر کیاہے جو ابھی پورا ہوا ہے۔ دراصل نکہت زرین نے اپنی دو تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہیں۔ یہ تصویر اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سنٹر کی ہے۔

 نکہت نے کیپشن میں لکھاکہ وہ خواب جو سچ ہوا۔ جب میں نے باکسنگ شروع کی تو مجھے اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا سنٹر میں بڑے باکسرز کی تصویریں نظر آتی تھیں۔ میں نے ایک خواب دیکھا تھاکہ ایک دن ان عظیم باکسرز کے درمیان میری ایک تصویر ہو اور اب جب میں آخرکار اسے دیکھ رہی ہوں تو میں بہت خوش اور فخر محسوس کررہی ہوں۔

 واضح رہے کہ نکہت نے پہلی بار برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لیا اور گولڈ میڈل جیت کر پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ اس نے شمالی آئرلینڈ کی کارلی میکنول کو 5-0 سے شکست دیکر اپنا پہلا کامن ویلتھ گولڈ میڈل جیتا۔ اس سے قبل انہوں نے ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا تھا۔

 52 کلوگرام وزن کے زمرہ میں نکہت نے تھائی لینڈ کے باکسر جیتپونگ جوٹاماس کو یک طرفہ انداز میں 5-0 سے ہراکر گولڈ تمغہ جیتا۔ وہ ایسا کرنے والی 5ویں باکسر بن گئیں۔ سب سے زیادہ عالمی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کا ریکارڈ ہندوستان کی میریکام کے نام ہے جنہوں نے 6 بار گولڈ میڈل جیت کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیاہے۔

 تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے نکہت زرین نے کہاکہ حالیہ عرصہ میں حاصل ہوئی کامیابیوں نے ان کے حوصلوں کو مزید بلند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد تلنگانہ ریاست اور ہندوستان کا بین الاقوامی سطح پر نام روشن کرنا ہے۔ نکہت زرین نے کہاکہ ان کی کامیابی میں کوچ اور والدین کا اہم رول رہاہے۔