جناب سید وقارالدین ایڈیٹر رہنمائے دکن کا انتقال

نماز جنازہ مکہ مسجد میں 10/دسمبر کو بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ موسیٰ قادری حسینی علم میں عمل میں آئے گی۔ جہاں ان کے برادر کلاں جناب سید لطیف الدین قادری بھی آرام فرما رہے ہیں۔

حیدرآباد: یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ جناب سید وقارالدین چیف ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن و صدر نشین انڈو عرب لیگ حیدرآباد کا 9دسمبر کی شب (11:30 بجے) انتقال ہوگیا۔ وہ (82) برس کے تھے۔

نماز جنازہ مکہ مسجد میں 10/دسمبر کو بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ موسیٰ قادری حسینی علم میں عمل میں آئے گی۔ جہاں ان کے برادر کلاں جناب سید لطیف الدین قادری بھی آرام فرما رہے ہیں۔

جناب سید وقارالدین ڈھائی ماہ سے علالت کی بناء پر آلیو ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔ جناب سید وقارالدین کا انتقال ایسے وقت ہوا جب ہندوستان کا قدیم ترین اردو روزنامہ رہنمائے دکن اپنی پہلی صدی کے جشن کا اہتمام کرنے والا تھا۔

جناب سید وقارالدین‘ جناب یوسف الدین کے فرزند تھے۔ انہوں نے 1967ء میں اپنے بڑے بھائی جناب سید لطیف الدین قادری کے ساتھ رہنمائے دکن کو حاصل کیا تھا۔ 1967ء میں انڈوعرب لیگ حیدرآباد قائم کیا۔

مرحوم کو خانہ کعبہ کے غسل میں حصہ لینے کی سعادت بھی حاصل ہوئی تھی۔ جناب سید وقارالدین کو دو سال قبل عرب لیگ کے 22ممالک کی جانب سے دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں تہنیت پیش کی گئی اور ہند۔عرب دوستی کے لئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

جناب سید وقارالدین کے جسد خاکی کو 10دسمبر کو ساڑھے گیارہ بجے دن آصف نگر سے مکہ مسجد لے جایا جائے گا۔ ایڈیٹرانچیف روزنامہ منصف جناب محمد عبدالجلیل نے جناب وقارپاشاہ کے انتقال پراپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا سانحہ ارتحال صحافت خاص کراردو صحافت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button