جنرل بپن راوت کے لئے کپواڑہ کی مساجد میں فاتحہ خوانی

غالباً پہلی مرتبہ ائمہ نے مسجد میں ایک غیرمسلم کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

دہلی: سرحدی ضلع کپواڑہ کے چند اماموں نے جمعہ کے دن چیف آف ڈیفنس اسٹاف(سی ڈی ایف) جنرل بپن راوت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

غالباً پہلی مرتبہ ائمہ نے مسجد میں ایک غیرمسلم کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

سوشیل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خط ِ قبضہ کے قریب واقع مچل علاقہ کی ایک مسجد کے امام نے جنرل راوت اور ٹاملناڈو ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک دیگر افراد کی مغفرت کی دعا کی۔

ایک اور ویڈیو میں بچوں کے ایک گروپ کو دعائے مغفرت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سری نگر میں دفاع کے ترجمان نے کہا کہ ائمہ مساجد نے نماز جمعہ کے بعد جنرل راوت‘ مسزمدھولیکا راوت اور دیگر 11 فوجیوں کی مغفرت کے لئے اللہ سے دعا کی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button