جنوبی افریقہ میں سیلاب سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 340 تک پہنچ گئی

جنوبی افریقہ پیر کی رات سے شدید بارشوں کی زد میں ہے اور سیلاب نے سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے۔ مبینہ طور پر ایتھکوینی کی میونسپلٹی اور ڈربن شہر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کے ڈربن شہر اور مشرقی صوبہ کوازولو نتال میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 341 ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

ی این سی اے براڈکاسٹر نے کہا، "چہارشنبہ کو یہاں سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر حکام ے اسے آفت زدہ علاقہ قرار دیا، جہاں سینکڑوں اموات ہو چکی ہیں۔” میڈیا نے پہلے 306 اموات کی اطلاع دی تھی جو اب بڑھ کر 341 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ می مذکورہ l صوبے کے سربراہ شیلے زکلالہ نے اعلان کیا کہ قدرتی آفت سے 40,000 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔  پیر کی رات سے شدید بارشوں کی زد میں ہے اور سیلاب نے سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے۔ مبینہ طور پر ایتھکوینی کی میونسپلٹی اور ڈربن شہر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button