جہانگیر پوری تشدد، ایک ملزم کو سابق میں 7 بار گرفتار کیا گیا

دہلی پولیس نے جہانگیر پوری فرقہ وارانہ تشدد کے کیس میں ایک ملزم شیخ حسن عرف چورا کو گذشتہ 8 سال میں 7 بار گرفتار کیا۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے جہانگیر پوری فرقہ وارانہ تشدد کے کیس میں ایک ملزم شیخ حسن عرف چورا کو گذشتہ 8 سال میں 7 بار گرفتار کیا۔

حسن نے ابتداء میں ایک لیبر کے طور پر کام کیا، مگر اس نے زیادہ رقم حاصل کرنے کے لیے جرم کا ارتکاب کرنا شروع کیا۔

حسن نے مارچ 2011ء میں ایک موبائل فون چھینا تھا اور یہ اس کا پہلا جرم تھا۔ حسن کو جرم کے مقام سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم نے ایک بار گرفتاری کے باوجود اپنی مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھی۔ ملزم کو گذشتہ 8 سال کے دوران مختلف جرائم کے لیے 7 بار گرفتار کیا گیا۔ جن میں سرقہ، لوٹ، جعلسازی اور حملہ شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button