جموں و کشمیر

دفعہ 370 فیصلہ: کسی کو نظر بند رکھا گیا ہے نہ گرفتار کیا گیا ہے: منوج سنہا

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ دفعہ 370 پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے پیش نظر کشمیر میں کسی کو نہ خانہ نظر بند رکھا گیا ہے اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ دفعہ 370 پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے پیش نظر کشمیر میں کسی کو نہ خانہ نظر بند رکھا گیا ہے اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کشمیر میں دہشت گرد ماڈیول بے نقاب
حزب المجاہدین کے خودساختہ کمانڈر بشیر احمد پیر کی جائیداد قرق
جیش محمد کا ماڈیول بے نقاب، 6 افراد گرفتار

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں جو بے بنیاد ہیں۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا: ‘کچھ لوگ خانہ نظر بندی اور لوگوں کو گرفتار کرنے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘میں پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر کسی کو خانہ نظر بند رکھا گیا ہے نہ کسی کو گرفتار کیا گیا ہے’۔

بتادیں کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے خلاف دائر عرضیوں پر عدالت عطمیٰ آج یعنی پیر کو فیصلہ سنا رہی ہے۔اس فیصلے کے پیش نظر وادی کشمیر میں سیکورٹی کے فیقد المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔