جینت چودھری نے اگزٹ پول نتائج کو مسترد کردیا

انہوں نے کہا کہ ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد ریاست میں 10 مارچ کو حکومت تشکیل دے گا۔ ہم نے انتخابی مہم کے دوران عوام کی دلچسپی اور ان کے عزم کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے ہمارے اتحاد پر بھروسہ اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

 لکھنؤ۔ راشٹریہ لوک دل کے صدر جینت چودھری نے اترپردیش میں بی جے پی کی اقتدار پر واپسی سے متعلق اگزٹ پول پیش قیاسیوں کو مسترد کردیا ہے۔ چودھری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم عوام تک جو بھی مسائل لے جاسکتے تھے، لے گئے۔ عوام نے بھی ووٹ دے دیا ہے۔ ای وی ایم کھولے جانے تک کسی کو بھی نتائج کا پتہ نہیں چل سکتا۔

اگزٹ پولس کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ میں نے کبھی کسی کو ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ پر اگزٹ پول کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ میں اگزٹ پول کے اس طریقہ کار سے اتفاق نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد ریاست میں 10 مارچ کو حکومت تشکیل دے گا۔ ہم نے انتخابی مہم کے دوران عوام کی دلچسپی اور ان کے عزم کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے ہمارے اتحاد پر بھروسہ اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ اس سروے کے مختلف نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ آر ایل ڈی چیف نے اگزٹ پولس کو دباؤ بنانے کی ایک کوشش قرار دیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے ان لوگوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے جو اترپردیش کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button