حافظ طلحہ سعید، دہشت گرد قرار

خطرناک دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کے اہم قائد اور 26/11 ممبئی دہشت گردوں حملوں کے منصوبہ ساز حافظ سعید کے لڑکے حافظ طلحہ سعید کو حکومت ہند نے دہشت گرد قراردیا ہے۔

نئی دہلی: خطرناک دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کے اہم قائد اور 26/11 ممبئی دہشت گردوں حملوں کے منصوبہ ساز حافظ سعید کے لڑکے حافظ طلحہ سعید کو حکومت ہند نے دہشت گرد قراردیا ہے۔

محکمہ وزارت خارجہ نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ 46 سالہ حافظ طلحہ سعید ہندوستان اور افغانستان میں ہندوستانی مفادات پر لشکر طیبہ کے حملوں کی منصوبہ سازی‘ آدمیوں کی بھرتی اور فنڈ کی وصولی میں سرگرم رہا ہے۔

وہ پاکستان میں لشکر کے مختلف مراکز کا دورہ کرنے میں بھی سرگرم رہاہے۔ اس نے ہندوستان، اسرائیل، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں ہندوستانی مفادات کے خلاف جہاد کی تلقین کی۔

حافظ طلحہ سعید 32 واں فرد ہے جسے حکومت ہند دہشت گرد قراردیا ہے۔ حافظ طلحہ سعید کی پیدائش25اکتوبر1975ء کو ہوئی اور وہ پاکستان کے شہر لاہور کا رہنے والا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button