حاملہ عورتوں اور معذور سرکاری ملازمین کو دفتر آنے سے چھوٹ

مرکزی مملکتی وزیر پرسونل جتیندرسنگھ نے بتایاکہ حاملہ عورتوں اور دویانگ (جسمانی معذور) ملازمین کو دفتر آنے سے استثنیٰ دیا گیا ہے لیکن اِنہیں گھر سے کام کرنا ہوگا۔

نئی دہلی: بڑھتے کووڈ۔19 کیسس کے درمیان مرکزنے اتوار کے دن حاملہ عورتوں اور جسمانی معذورملازمین کو دفتر آنے سے چھوٹ دے دی۔

مرکزی مملکتی وزیر پرسونل جتیندرسنگھ نے بتایاکہ حاملہ عورتوں اور دویانگ (جسمانی معذور) ملازمین کو دفتر آنے سے استثنیٰ دیا گیا ہے لیکن اِنہیں گھر سے کام کرنا ہوگا۔

کنٹیمنٹ زونس میں رہنے والے عہدیداروں اور ملازمین کو بھی اُن کا علاقہ کنٹیمنٹ زون سے نکلنے تک دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ انڈر سکریٹری کے رینک سے نیچے سرکاری عہدیداروں کی حاضری گھٹاکر 50 فیصدکردی گئی ہے۔ ماباقی 50 فیصد تعداد گھروں سے کام کرے گی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button