ایشیاء

پاکستان میں ہندوؤں نے سیلاب متاثرین کیلئے مندر کا دروازہ کھولا

پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے بدترین تباہی کا سامنا ہے۔ اس بیچ بلوچستان میں ہندو برادری نے سیلاب متاثرین کو پناہ دینے کے لیے ایک مندر کے دروازے کھول کر انسانیت اور مذہبی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کوئٹہ: پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے بدترین تباہی کا سامنا ہے۔ اس بیچ بلوچستان میں ہندو برادری نے سیلاب متاثرین کو پناہ دینے کے لیے ایک مندر کے دروازے کھول کر انسانیت اور مذہبی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سیلاب نے پاکستان کے 80 اضلاع کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ملک میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1200 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ بلوچستان کے کچھی ضلع کا ایک چھوٹا سا گاوں جلال خان سیلاب کے باعث صوبے کے باقی حصوں سے کٹ گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ملک میں سیلاب نے مکانات کو تباہ کر دیا ہے اور اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ خبروں مطابق، مقامی لوگوں نے بابا مادھوداس مندر کے دروازے کھول دیے ہیں تاکہ سیلاب متاثرین مندر میں پناہ لے سکیں۔

حال ہی میں، اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) نے بھی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 6,50,000 حاملہ خواتین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اے ار وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی ایجنسی نے مزید کہا، "اگلے مہینے تک 73,000 خواتین کے ذریعہ بچوں کی پیدائش متوقع ہے”پاکستان کے دو روزہ دورے پر، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جمعہ کو شدید مون سون بارشوں سے بھیگنے والے ملک کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اترے جس کی وجہ سے ملک میں ایک دہائی میں بدترین سیلاب ایا۔

پاکستان میں ریکارڈ مون سون اور شدید سیلاب نے بھوک اور مختلف بیماریوں کو جنم دیا ہے جس سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ انے والے دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو جائے گی کیونکہ سیلاب متاثرین مطلوبہ وسائل سے محروم ہو کر اسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ملک کے بڑے علاقے اب بھی زیر ا?ب ہیں اور لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

شدید سیلاب کے نتیجے میں، ابتدائی تخمینہ شدہ نقصانات 18 بلین امریکی ڈالر کی حد میں جمع ہوئے ہیں، پاکستان کے زرعی شعبے کو سب سے زیادہ دھچکا لگا ہے کیونکہ زراعت کی شرح نمو صفر رہ سکتی ہے یا موجودہ 3.9 فیصد کے متوقع ہدف کے مقابلے میں منفی ہو سکتی ہے۔