حضور آباد کا نتیجہ ٹی آر ایس کیلئے جھٹکہ ثابت ہوگا: بنڈی سنجے

انہوں نے کہا کہ ٹی آ رایس نے رائے دہندگان میں رقومات تقسیم کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ غیر جمہوری حرکت کو دیکھتے ہوئے سارے ملک کے عوام حیران وششدر ہیں۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ ورکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ حضور آباد ضمنی الیکشن کا نتیجہ ٹی آر ایس کے لئے جھٹکہ ثابت ہو گا۔

آج دفتر بی جے پی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حضور آباد سے بی جے پی امیدوار ای راجندر کی کامیابی کو یقینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کے دوران کسانوں نے ٹی آ رایس کو شکست دینے کا تہیہ کرلیا تھا اور کسانوں کے موڈ سے صاف ظاہر ہے کہ بی جے پی کو زبردست اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی آ رایس نے رائے دہندگان میں رقومات تقسیم کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ غیر جمہوری حرکت کو دیکھتے ہوئے سارے ملک کے عوام حیران وششدر ہیں۔

حکمراں جماعت کی جانب سے کھلے عام انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی۔ بی جے پی قائد نے کہا کہ کے سی آر کے غرور وتکبر اور حضور آباد کے عوام کی عزت نفس کے درمیان ہوئے مقابلہ میں عوام نے اپنی عزت نفس کو ترجیح دی۔

تبصرہ کریں

Back to top button