حکومت تلنگانہ کی اسکیمات ملک بھرمیں منفرد:ایم ایل سی کویتا

نظام آباد۔:ایم ایل سی کے کویتا نے آج کونسل کے اجلاس کے موقع پر ریاستی بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی اسکیمات کی عمل آوری کیساتھ  25 نکات کی عمل آوری میں تلنگانہ ملک گیر سطح پر سرفہرست ہے اور یہ تلنگانہ کیلئے اعزاز ہے۔

 چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کی حکمت عملی اور ان کی بلند سونچ کے باعث تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تلنگانہ ملک گیر سطح پر ترقی یافتہ ریاست کی حیثیت سے منفرد مقام حاصل کررہا ہے۔

Back to top button