خاتون انٹرپرینرس ابھرتی ٹکنالوجیز سے استفادہ کریں:کے ٹی آر

 حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راونے کہا ہے کہ خواتین انٹرپرینرس کو چاہئے کہ وہ ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز جیسے ایرواسپیس،دفاع اور نئے دور کے بیشتر شعبہ جات میں مواقع سے استفادہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت خواتین کے انٹرپرائزس کے قیام کیلئے مزید 50تا100ایکڑ اراضی فراہم کرنے پرغور کرے گی۔انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ ان شعبہ جات پرتوجہ دی جائے جہاں پر روزگار کے زائد مواقع پیداہوں۔

انہوں نے خاتون انٹرپرینرس کے مسائل کی یکسوئی کے لئے سنگل ونڈو کے نئے صنعتی شعبہ اُدیامیکاکا اعلان کیا۔اس کے ذریعہ خاتون انٹرپرینرس کو مدد ملے گی۔ایک کمیٹی اقدامات کا جائزہ لے گی اور کارپس فنڈ بنائے گی جس کے ذریعہ خاتون انٹرپرینرس کے لئے ایز آف ڈوئنگ میں اضافہ ہوسکے گا۔

Back to top button