خاتون ججس کاجمعرات کو اولین بین الاقوامی دن

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملک بھر کی دستوری عدالتوں کی تمام خاتون ججس اور خاتون جوڈیشیل آفیسرس کو اس پروگرام میں آن لائن شامل ہونے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ خاتون ججس کا اولین بین الاقوامی یوم منانے کیلئے جمعرات کے روز ایک خصوصی پروگرام منعقد کرے گا۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملک بھر کی دستوری عدالتوں کی تمام خاتون ججس اور خاتون جوڈیشیل آفیسرس کو اس پروگرام میں آن لائن شامل ہونے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا اور عدالت عظمیٰ کی برسر خدمت خاتون ججس جسٹس اندرابنرجی، جسٹس ہیماکوہلی، بی وی ناگارتنا اور بیلا ایم ترویدی، ملک کی سب سے بڑی عدالت کی طرف سے اس پروگرام میں شامل ہوں گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 28 اپریل 2021 کو فیصلہ کیا تھا کہ ہر سال 10 مارچ کو خاتون ججس کا بین الاقوامی دن منایا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button