خارکیف پر روسی راکٹ حملے، کئی ہلاک

یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر پیر کی صبح روسی فوج کے راکٹ حملوں میں کئی افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

نئی دہلی: یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر پیر کی صبح روسی فوج کے راکٹ حملوں میں کئی افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

اخبار دی گارجین نے یوکرینی وزارت ِ داخلہ کے حوالہ سے یہ خبر دی ہے۔ یوکرینی وزارت ِ داخلہ کے مشیر نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ خارکیف پر راکٹوں سے زبردست حملہ ہوا ہے۔ کئی افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

اتوار کے دن یوکرینی فورسس نے کہا تھا کہ انہوں نے ملک کے دوسرے بڑے شہر پر روسی حملہ ناکام کردیا ہے۔ بی بی سی نے یہ اطلاع دی تھی۔

علاقائی گورنر نے کہا تھا کہ رات بھر سڑکوں پر لڑائی کے بعد شہر‘روسی فوجیوں سے پاک ہوچکا ہے۔ شہریوں نے زبردست گولہ باری کو اسٹار وار جیسا منظر قراردیا۔

ایمرجنسی سرویسس کا کہنا ہے کہ ایک 9 منزلہ ٹاور راکٹ کی زد میں آیا۔ عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور ایک بزرگ عورت کی موت واقع ہوئی۔

تقریباً 60 افراد زخمی ہونے سے بچ گئے کیونکہ انہوں نے بیسمنٹ میں پناہ لی تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button