آندھراپردیش

جسٹس این وی رمنا 20 اگست کو وجئے واڑہ میں کورٹ کامپلکس کا افتتاح کریں گے

اس تقریب میں وائی ایس جگن موہن ریڈی، اے پی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرشانت کمار مشرا اوردیگر ججس بھی شرکت کریں گے۔اس نوتعمیر شدہ کامپلکس میں 6فلورس کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ بقیہ فلورس کا کام بھی جلد ہی مکمل کرلیاجائے گا۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا اے پی کے وجئے واڑہ میں نوتعمیر شدہ کورٹ کامپلکس کا 20اگست کوافتتاح انجام دیں گے۔اس تقریب میں وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی، اے پی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرشانت کمار مشرا اوردیگر ججس بھی شرکت کریں گے۔

اس نوتعمیر شدہ کامپلکس میں 6فلورس کا کام مکمل ہوگیا ہے۔بقیہ فلورس کا کام بھی جلد ہی مکمل کرلیاجائے گا۔نئے کورٹ کامپلکس میں 29عدالتیں کام کریں گی۔اس کامپلکس کی تعمیر پر100کروڑ روپئے صرف کئے گئے ہیں۔