بی ایس ایف نے پاکستانی فوج کا منہ میٹھا کرایا

اپنی بہادری، شجاعت اور قربانی کی سنہری تاریخ رقم کرنے والی بی ایس ایف، اپنے یوم تاسیس کی خوشی میں پاک فوج کا بھی منہ میٹھا کرنا نہیں بھولی.

باڑمیر: ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر ملک کی حفاظت کرنے والی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اپنے 57 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پاکستانی فوج کا منہ میٹھا کر ایا۔

اپنی بہادری، شجاعت اور قربانی کی سنہری تاریخ رقم کرنے والی بی ایس ایف، اپنے یوم تاسیس کی خوشی میں پاک فوج کا بھی منہ میٹھا کرنا نہیں بھولی اور آج صبح 10.30 بجے اس فورس نے مختلف سرحدی چوکیوں پر پاکستان رینجرز کو مٹھائی پیش کی۔

عام طور پر ہولی، دیوالی، عید یا قومی تہواروں پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مٹھائیوں اور تحائف کا تبادلہ ہوتا ہے۔ اس بار بی ایس ایف نے اپنے یوم تاسیس پر پاکستان رینجرز کو مٹھائیاں دی، پاک فوج کی جانب سے یوم تاسیس پر بی ایس ایف کو سلامی بھی دی گئی۔

متعلقہ
ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.